سید الطاف شاہ کاظمی کی برطانیہ دورے کے بعد وطن واپسی
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواںسید الطاف شاہ کاظمی برطانیہ کے دو ماہ کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے برطانیہ کے مختلف شہروں میں محافل نعت میں شرکت کی اور حضور پرنور نبی اکرم کی بارگاہ میں اپنی پرسوز آواز میں گلہائے عقیدت پیش کرکے عاشقان مصطفے کو محظوظ کیا۔