چیف جسٹس کا لاہور سروسز ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی خرابی میں نومولود کی انگلیاں جھلسنے پر از خود نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس آف پاکستان، مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہورکے سروسز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے مرکز میں لگ بھگ تمام وینٹی لیٹرز کے خراب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کومعاملہ کاجائزہ لینے کی ہدایت کی ہے اورکہاکہ چیف سیکرٹری معاملہ کا جائزہ لے کرعدالت کودس روزمیں اپنی رپورٹ پیش کریں، چیف جسٹس نے یہ نوٹس ذرائع ابلاغ میں چھپنے والی ان رپورٹس پر لیا جن کے مطابق سروسز ہسپتال لاہور کے کل17 میں سے 7 وینٹی لیٹرز خراب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مریض ایمبو بیگ استعمال کرنے پر مجبور ہیں، رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سروس ہسپتال کے چلڈرن آئی سی یو میں صرف تین وینٹی لیٹرکام کر رہے ہیں جس پرچیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹر ی سے رپور ٹ طلب کرلی ہے، دریں آثناءچیف جسٹس نے گنگارام ہسپتال میں پیداہونے نومولود بچے کے تین انگلیاں کاٹنے کے واقعہ کابھی نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس چلڈرن ہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی ہے اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ نومولود ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جھلس گیاتھا جس کی وجہ سے بچے کے ایک ہاتھ کا انگوٹھا اور دو انگلیاں کاٹنا پڑی ہیں۔