نثار سے اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی .ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کےا گےا وفاقی وزےر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوام اور صوبے کی صورتحال سے غافل نہیں اور صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی:سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا: ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمےان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کےا گےا۔