جعلی دستاویزات پر امریکہ جانیوالے ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جعلی دستاویزات پر امریکا جانےوالے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ملزم جمشید اسلم سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ ملزم کو اٹھارہ جنوری کو امریکن ایمبیسی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔