انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رہے گا: چیئرمین نیب
اسلام آباد(نامہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جس پر2017 میں بھی عملدرآمد جاری رہے گا، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کررہا ہے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، تفصےلات کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کے مشیربرائے ایم ای ایس نے یکم دسمبر 2016ءکو اجلاس میں مستقبل سے متعلق کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد اورنیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل میں اس کے اثرات سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ چےئرمےن نے سےنئر ممبر چےئرمےن انسپکشن اےنڈ مانےٹرنگ ٹےم کو ہداےت کی ہے کہ وہ نےب کے ہر علاقائی بےورو کی سالانہ کارکردگی اور مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لےں جوکہ2017کے پہلے ہفتہ سے شروع ہو چکا ہے۔