چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ہے عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشن کے ممبران کی تقرریوں سے متعلق درخواست کی۔ ضلع قصور کے بلدیاتی نمائندہ محمد انور اور سنیئر وکیل ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتے ۔چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران الیکشن کمشن اوور ایج ہونے کے باعث بھی عہدے سنبھالنے سے قاصر ہیں ۔ درخواست میں سیکریٹری وزارت پارلیمانی امور ۔ سیکرٹری الیکشن کمشن ۔ الیکشن کمشنر سمیت دیگر الیکشن کمشنرز کو فریق بنایا گیا تھا ۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔