رینٹل پاور کیس‘ پرویز اشرف کی غیر حاضری پر ایک بار پھر ملزمان کی طلبی
اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے یونگ جن رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی عدالت سے غیرحاضری پرایک بار پھر ملزمان کو طلب کرلیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے یونگ جن رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایک بار پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت مقدمے میں نامزد تیرہ ملزمان کو تین فروری کو پھر طلب کرلیا۔ شوکت ترین کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ راجہ پرویز اشرف کے خلاف پہلے ہی نوڈیرو ون، نوڈیرو ٹو, سہووال،پیراں غائب، گڈو،سمندری اور کار کے رینٹل پاور مقدمات کا ٹرائل چل رہا ہے۔
رینٹل پاور کیس