وزراءسمجھتے ہیں مجھے برا کہنے سے نوازشریف کو بچا لیں گے عمران
اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف ڈاکو اور کرپٹ شخص ہے ، ایک فیکٹری سے کرپشن کرکے 30فیکٹریاں بنا ڈالیں، موٹو گینگ ملکی پیسے کی کرپشن نہیں چھپا سکتا ۔حکومتی وکیل نے منی ٹریل پر کوئی ثبوت نہیں دیا اور پارلیمنٹری استحقاق کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے ، سپریم کورٹ نے تسلیم کیا ہے کہ یہ ایک انوکھی نوعیت کا کیس ہے۔ رانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کوفیصلہ ن لیگ کیخلاف آنے کی صورت میں سڑکوں پر نکلنے کی دھمکی دی ہے اور مریم بی بی وزراءسے روزانہ عمران خان کو گالیاں دینے کی حاضری لگواتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چیئرمین نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا (ن)لیگی وزراءروزانہ آکر میری تعریفیں کرتے ہیں لیکن مجھے برا کہنے سے شاید یہ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف کو بچا لیا جائے گا۔ ن لیگ کے وزراءکہتے ہیں ہم کرپٹ ہیں تو آپ بھی کرپٹ ہیں جبکہ اس کی وضاحت کوئی بھی نہیں ہے ۔عمران خان نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے 2011ءمیں انٹرویو دیا کہ میرے اور میری فیملی کی ملک سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے لیکن پھر 2016ءمیں پانامہ لیکس میں دریافت ہو نے کے بعد مے فیئر فلیٹس کی جائیداد کو تسلیم کرلیا گیا۔دنیا میں کسی بھی ملک کا سربراہ عوام کا کسٹوڈین ہوتا ہے اور وہ ایمانداری سے ملک چلاتا ہے۔ امریکہ کے رچرڈ نیکسن کو فون ٹیپنگ پر استعفیٰ دینا پڑا۔ برازیل کے وزیر نے بجٹ کے اعداد و شمار غلط پیش کیے تو اسے بھی مستعفی ہونا پڑا ، مغرب میں تو صادق و امین کی پریکٹس کی جاتی ہے اور وہاں پر جھوٹ اور کرپشن سے کوئی بھی نہیں بچتا۔انہوں نے کہا ہمارے کیس میں پانامہ ثبوت آئے ہیں تو پھر منی ٹریل تو دینا ہی ہو گا کہ جدہ کے پیسوں سے مے فیئر فلیٹس کس طرح خریدے گئے لیکن وزیراعظم کے وکیل نے ابھی تک منی ٹریل کا کوئی ثبوت نہیں دیا اور پارلیمنٹ کے استحقاق کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ نااہلی سے بچا جاسکے ۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے خود تسلیم کیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھا کیس ہے اور میں کہتا ہوں کہ اس سے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہارانا ثناءاللہ نے سپریم کورٹ کودھمکی دی ہے کہ اگر ن لیگ کیخلاف کوئی فیصلہ آیا تو عوام سڑکوں پر آئے گی۔ یہ وہی پارٹی ہے جس نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہاعدالت نے ہم سے کاغذات کی ویری فکیشن مانگی ہے لیکن ہمارے پاس صرف ایک ہی ڈاکومنٹ موجود ہے کہ مریم نوازشریف ہی مے فیئر فلیٹس کی مالکہ ہےں۔انہوں نے کہامجھے گالیاں دینے کا کوئی شوق نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ نوازشریف ملک کا کرپٹ اور ڈاکو ہے جس نے ایک فیکٹری سے 30فیکٹریاں بنائیں ، اگر مسلم لیگی وزراءمجھ پر کرپشن کا الزام لگاتے ہیں تو میں کبھی اقتدار میں آیا ہی نہیں ہوں ، یہ پہلی مرتبہ کوئی کسی پر الزام لگا رہا ہوگا کہ کوئی اقتدار میں آنے سے پہلے ہی کرپشن کرگیا ہے ۔عمران خان نے کہاکہ اگر ڈاکو کو ڈاکو نہ کہا جائے تو یہ ایک بہت بڑا ظلم ہے ، کیونکہ ملک سے باہر پیسے بھیج کر ملک میں غربت کو پھیلایا گیا ہے۔ تین سال میں آئی ایم ایف سے جو پاکستان نے قرضہ حاصل کیا ہے تقریباً ساڑھے سات ارب ڈالر کے اسی پیسہ سے دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ کی کرپشن بچ نہیں سکے گی۔ مریم بی بی روزانہ مسلم لیگی وزراءسے مجھے گالیاں دلوانے کی حاضری لگواتی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان سے پوچھتی ہیں کہ دانیال عزیز نے عمران خان کو گالیاں دی ہیں تو پھر تمہیں وزارت ملے گی ، خواجہ سعد رفیق تم نے عمران خان کو گالیاں دی ہیں ورنہ تمہاری پرائز بانڈز سے اربوں روپے کے مالک بننے کی حقیقت بتا دوں گی ،خواجہ آصف تم نے بھی عمران خان کو گالیاں دینی ہیں ورنہ تمہارے 480ارب آئی پی پیز سے نکالنے کی حقیقت بتا دوں گی ۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا میری ٹیم نے کبھی بھی کسی کے خلاف اتنی گندی زبان استعمال نہیں کی جتنی گزشتہ روز لیگی رہنماﺅں نے میرے خلاف کی ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز جو بھی فیصلہ کریں گے اس سے نیا پاکستان بنے گا اور ملک میں کرپشن ختم ہو گی ۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پراپرٹی کی سیلز ڈیڈ جعلی ہے کیونکہ پراپرٹی فروری میں بیچی گئی اور دستاویز پر سٹیمپ مارچ کی ہے، جھوٹ الیون آ کر جھوٹ بولے گی۔ دانیال عزیز کی طرف سے صحافیوں کو پیسے لینے کے بیان کی پی ٹی آئی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
عمران