ملک بھر میں تین روزہ پولیو مہم آج شروع ہو گی سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں ملتوی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہو جائے گی جبکہ پشاور میں آج شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں پولیو مہم سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کی گئی۔ پشاور میں انسداد پولیو مہم فروری میں شروع کی جائے گی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں انسداد پولیو مہم تین روز جاری رہے گی۔
پولیو مہم