طالبان مذاکراتی پیشکش کا جواب بم دھماکوں سے دے رہے ہیں، حکومت بتائے عوام کب تک پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہینگے: رحمان ملک

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بنوں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کے مذاکراتی پیشکشوں کا مسلسل عوام، سول سوسائٹی، سکیورٹی اداروں اور صحافیوں پر بم دھماکے کر کے جواب دے رہے ہیں، حکومت بتائے عوام کب تک اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔