اپوزیشن تحفظات دور کرنے کےلئے نجکاری کمشن کا تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے بعد نجکاری کمیشن نے اداروں کی نجکاری کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائیگا۔ نجکاری کمشن کے ذرائع کے مطابق مشاورت کے عمل میں خسارے میں چلنے والے بعض سرکاری اداروں کی نجکاری کے حکومت منصوبوں کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے تجاویز بھی مانگی جائیں گی اور نج کاری سے متعلق اعتماد میں لیا جائیگا۔ اپوزیشن کی جانب سے تجاویز کے متعلق اس عمل کو مزید آگے بڑھایا جائیگا۔ وزیر مملکت نجکاری کمشن عنقریب میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے اور ان کو نجکاری سے متعلق حقائق سے آگاہ کریں گے۔
نجکاری کمشن