وزارت دفاعی پیداوار کا کمیشن لینے والوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے انکار

اسلام آباد (آن لائن) وزارت دفاعی پیداوار نے 1994ءکے دوران فرانسیسی آبدوزوں کی خریداری میں کمیشن لینے کے الزامات کے حوالے سے اپوزیشن کے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے ۔ جمعہ کو وقفہ سوالات میں مسلم لیگ (ن) کے برجیس طاہر نے اس حوالے سے تفصیلات مانگی تھیں کہ آیا کمیشن حاصل کرنے والے افراد سے رقم بازیاب کروائی جا چکی ہے یا نہیں اور اگر وصول ہوئی ہے تو اس کی تفصیلات بھی دی جائیں مگر وزارت دفاعی پیداوار نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ یہ سوال بیس دن پہلے برجیس طاہر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا تھا ۔