خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے
اسلام آباد(نامہ نگار) خیرالعمل ویلفیئراینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ پاکستان کے چیئر مین سید باقر زیدی نے کہا کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت اور یتیم بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا کر میدان عمل میں ہے جسکا مقصد ملک بھر میں ضرورت مند افراد اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ احساس محرومی کا شکار نہ ہوں ۔ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ اسوقت ملک بھر میں 800 سے زائدیتیم بچوں کی کفالت کر رہا ہے جنکو ماہانہ بنیادوں پر وظیفہ دیا جا رہا ہے ۔