قدرتی اور خود ساختہ آفات کے تباہ کن اثرات سے متعلق عوامی آگاہی کا سیمینار
اسلام آباد (اے پی پی) انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام قدرتی اور خود ساختہ آفات کے تباہ کن اثرات سے متعلق عوامی آگاہی کا سیمینار ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ سیمینار کا ایک مقصد انجینئرنگ کمیونٹی کو ایسی آفات کے تناظر میں انسانی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تیار رکھنا بھی ہے۔ سیمینار کی صدارت انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کے چیئرمین حافظ ایم احسان الحق کر رہے تھے جس میں بڑی تعداد میں تنظیم کے مقامی اور مرکزی کونسل اراکین نے شرکت کی۔ یہ تقریب پیشہ وارانہ ترقی کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا انعقاد نوجوان انجینئرز کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔