’’رات کو رقص دن کو آرام، عجب دھرنا عجب مارچ، کیا یہ نیا پاکستان ہے‘‘: کرن حیدر
اسلام آباد (اے این این) ’’رات کو رقص دن کو آرام، عجب دھرنا عجب مارچ، کیا یہ نیا پاکستان ہے‘‘۔ یہ بات رکن قومی اسمبلی کرن حیدر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ایک لیڈر نے کینیڈا، ایک نے انگلینڈ میں وقت گزارا، اب رقص کرتے ہوئے پارلیمنٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔