عمران، نواز شریف دونوں سیاسی خودکشی کررہے ہیں، جمہوریت بھی لے ڈوبیں گے: بلاول
اسلام آباد(اے این این) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عمران خان اور نواز شریف دونوں سیاسی خودکشی کررہے ہیں وہ اپنے ساتھ جمہوریت کو بھی لے ڈوبیں گے۔ اسلام آباد کی صورتحال پر ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا دونوں انا اور ہٹ دھرمی کررہے ہیں اور اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹ رہے۔ انہوں نے اپیل کی اس موقع پر ملکی مفاد میں قربانی دی جائے اور انا پرستی کی سیاست نہ کی جائے۔ آئی این پی کے مطابق انہوں نے کہا ہمیں انتخابی مہم چلانے دی جاتی تو ہم حقیقی مینڈیٹ سے حکومت بناتے۔