اسلام آباد ہائیکورٹ نے دھرنوں کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ سے 25 اگست کو جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک انصاف کے دھرنوں کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد انتظامیہ سے 25اگست کو جواب طلب کر لیا۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل چوہدری اکرام نے کہا کہ دھرنوں سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اسلام آباد کے شہریوں اور خاص طور پر آبپارہ کے رہائشیوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس پر عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو حکم دیا کہ وہ پیر کو رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔