تحریک انصاف نے دھوکہ دیا: اپوزیشن لیڈر، خورشید شاہ نواز شریف کے ترجمان بن جائیں: عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، چیئرمین تحریک انصاف نے ریڈزون میں داخلے کے حوالے سے دھوکا دیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے حجت تمام کر دی، کوشش کے باوجود تحریک انصاف سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر داخلہ سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ ریڈزون میں داخل نہیں ہونگے لیکن اس معاملے میں دھوکا کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر نے امید ظاہر کی کہ تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفے واپس لے لے گی۔ دریں اثناء اپوزیشن لیڈر کے ردعمل پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خورشید نواز شریف کے ترجمان بن جائیں، میں نے ریڈزون میں نہ جانے کا کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا۔