سیاسی پارٹیوں کے منشور سے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہی غائب ہے: آمنہ مسعود

اسلام آباد(آن لائن) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں وعدہ کرتی رہی ہیں کہ اقتدار میں آکر وہ ہمارے پیاروں کو رہائی دلوائیں گی مگر آج جب پوری قوم کی نظریں آنے والے انتخابات پر لگیں ہیں ان سب کے پارٹیوں کے منشور سے لاپتہ افراد کا مسئلہ ہی غائب ہے۔