بلوچستان: فوج کی عالمی اداروں سے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

اسلام آباد (ثناءنیوز)پاکستان کی فوج نے عالمی امدادی اداروں سے بلوچستان میں زلزلے سے متاثرہ افرادکی مدد کی اپیل کی ہے۔ ونگ کمانڈر 62 ونگ پنجگور رائفلز فرنٹیئر کور بلوچستان لیفٹیننٹ کرنل محمد عارف جو اس تحیصل میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کام کے انچارج ہیں نے بی بی سی کو بتایا کہ فوج کے پاس اپنے بل بوتے پر متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ جس جگہ ہم موجود ہیں وہ ایک قصبہ ہے۔ اسکی آبادی 10 سے 15 ہزار ہے۔ انہوں نے صدر آصف زرداری سے بھی متاثرہ افراد کی مدد کے اعلان کی اپیل کی ہے۔