بجٹ میں دفاع 627، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 450 ارب مختص کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (اے پی اے)اگلے مالی سال ملک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 450 ارب روپے اور دفاع کیلئے 627 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کمیشن نے بجٹ کو مختص کرنے کو حتمی شکل دیدی ۔ اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژن کی جانب سے خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں 275 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال کیلئے پورے بجٹ کا حجم 3.515 کھرب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے جو کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ 3.195 کھرب روپے سے دس فیصد زیادہ ہے ۔