اسلام آباد ہائیکورٹ کا بیرون ملک تعیناتیوں کا نوٹس، فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرون ملک تعیناتیوں کا نوٹس لے لیا اور فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ وفاقی وزارت اطلاعات کی طرف سے بیرون ممالک پریس منسٹر، قونصلر اور پریس اتاشیوں کی اسامیوں پر تعیناتیاں کی گئیں تھیں۔ انفارمیشن گروپ کے 10افسران نے تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں کے بارے میں اسلام آباد کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ، سیکرٹری اطلاعات، خارجہ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعظم، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔