پاکستان بھارت پارلیمنٹرینزکے 2روزہ مذاکرات آج شروع ہوں گے

 اسلام آباد (اے این این) پاکستان اوربھارت کے پارلیمنٹرینزکے درمیان دوروزہ مذاکرات آج سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ بھارت کا 13 رکنی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ بھارتی وفد میں مانی شنکر آیار، کے سی تیاگی، ڈی پی تری پاتھی، اسد دین اویس سمیت تمام پندرہ جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ کل جمعہ کو مذاکرات کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ مذاکرات پلڈاٹ کے پلیٹ فارم پر ہوں گے۔