قائمہ کمیٹی مذہبی امور کا اجلاس، فیصلوں اور سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر اظہار برہمی

اسلام آباد (اے پی پی+ این این آئی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری اور عملہ کی بروقت شرکت نہ کرنے، گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش نہ کرنے اور کمیٹی کے ممبران سے وزارت مذہبی امور کے معاملات اور بالخصوص حج پالیسی اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی نامزدگی کے بارے میں غلط بیانی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر حمیداللہ نے کہا کمیٹی کی سفارشات پر بیوروکریسی نہ تو عمل درآمد کررہی ہے اور نہ ہی وزارت کے اعلیٰ سطح کے فیصلوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔راجہ ظفرالحق  نے کہا رویہ درست کرے ۔