بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی میں بے بس ہونے کا بیان نہیں دیا اسلام آباد پولیس کی وضاحت

بھتہ خوروں کیخلاف کارروائی  میں بے بس ہونے کا بیان نہیں دیا اسلام آباد پولیس کی وضاحت

ا سلام آباد (ثناء نیوز)ا سلام آباد پولیس نے وضاحت کی ہے کہ مختلف اخبارات میں رپورٹ ہوا ہے کہ اسلام آباد کے سینئر افسران بھتہ خوری پر قابو پانے میں بے بس ہیں ۔جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے ۔حقیقت میں بھتہ خوروں کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے اور اس مد میں چار فوجداری مقدمات درج ہو کر زیر تفتیش ہیں جس میں 13 افراد گرفتار ہو کر زیر تفتیش ہیں جہاں تک سینیٹر نجمہ حمید کے انکشاف کا تعلق ہے اس سلسلہ میں مختلف موبائل کمپنیوں سے مطلوبہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور ریکارڈ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔