آڈیٹر جنرل اور کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیوں کی اونے پونے نیلامی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد(ثناء نیوز) آڈیٹر جنرل اور کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیوں کی اونے پونے نیلامی کا نوٹس لیتے ہوئے دو گاڑیاں خریدنے والے بیورو کریٹس سے ریکوری کرکے اربوں روپے قومی خزانے میں جمع کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیا پر سرکاری گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی کا انکشاف کیا گیا تھا۔