نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عملدرآمد کو یقینی بنا یاجائے،حامد موسوی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علما بورڈ قائد ملت جعفریہ آغاسید حامدعلی شاہ موسوی نے کوئٹہ سریاب کے علاقے میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کی پرزور مذمت اوراسے کالعدم جماعتوں کو دی گئی حکومتی ڈھیل کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اندرونی و بیرونی دشمن نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ اور آپریشن ضرب عضب کو ناکام کرنے کیلئے ایکا کرلیا ہے، لہذا ارباب حل و عقل پرلازم ہے کہ وہ قوم و ملک کی بقاء و سلامتی اور عوام کے تحفظ کو ہر شے پر ترجیح دیں اور حکمران و سیاستدا ن ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بجائے پاکستان اورآئین کی بالادستی کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں،قدرتی نعمتوں سے مال مالاصوبہ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی ، پاک افغان سرحدکے قریب امریکی ڈرورن حملے پاکستان پردبائوبڑھانے اوراسے عدم استحکام سے دوچارکرنے کی بین الاقوامی گھنائونی سازش ہے جوہماری خودمختاری کیلئے چیلنج ہے ، شہیدوں کالہورائیگاں نہیں جائیگا ،دہشت گردوں ، ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروںکاعبرت ناک انجام قریب ہے، حکومت سانحہ سریاب روڈ کے مجرموں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کوعشرہ شہیدہ زنداں کے آغازپرمجلس شہیدہ زنداں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔