سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد
اسلا م آباد(وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے دیوالی کے پر مسرت تہوار کے موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کومبارک باد ددی ہے،انہوں نے اس پر مسرت موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی امن،محبت اور انسانیت سے محبت کا تہوار ہے ۔انہوں نے ملک کی خوشحالی اور تر قی میں ہندو برادری کی خدمات کو سر اہا ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی اس پر مسر ت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی کو مبارک باد دی اور قومی ترقی ،اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری کی خدمات کو سر اہا ۔