قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ،دو افراد گرفتار
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے مبینہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو افراد گرفتار کرلئے پولیس نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ ایس آئی یو پولیس نے ملزمان راجہ تصدق اور راجہ تضارب سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے دیگر کی گرفتاری کیلئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔