شاہد خاقا ن ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج استنبول جائینگے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج استنبول جائیں گے۔ ڈی ایٹ کانفرنس 20 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی جائے گا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف پہلے ہی ت رکی جا چکے ہیں اور ڈی ایٹ ممالک کی وزارتی کونسل کے ا جلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔ ڈی ایٹ ممالک میں بنگلہ دیش‘ مصر‘ انڈونیشیا‘ ایران‘ ملائیشیا ‘ نائیجریا پاکستان اور ترکی شامل ہیں۔ پاکستان ڈی ایٹ کے موجودہ سربراہ ہیں۔ 2012ء میں ڈی ایٹ ممالک کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی۔ وزیراعظم نے شاہد خاقان عباسی ڈی ایٹ ممالک کی سربراہی میں ترکی کے سپرد کریں گے۔ کانفرنس میں ’’پلان آف ایکشن‘‘ اور ڈیکلریشن پر دستخط بھی ہوں گے۔ ڈی ا یٹ کے چارٹر میں صنعت‘ زراعت‘ سیکورٹی انرجی‘ تجارت اور ٹرانسپورٹیشن میں تعاون شامل ہے۔ وزیراعظم کی دوسرے ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔