مشکل چیلنجز کے باوجود پی ٹی سی ایل نے امسال کامیابیاں سمیٹیں:عامر طارق

اسلام آباد(کامرس رپورٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے گذشتہ روز 17ویںسالانہ جنرل میٹنگ منعقد کی جس میں کثیر تعداد میں پی ٹی سی ایل شیئر ہولڈرز نے شرکت کی۔ پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹر زکے چیئرمین عامر طارق زمان خان نے اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں پی ٹی سی ایل کے گذشتہ مالی سال کے دوران کامیابیوں کے حصول اور شیئر ہولڈرز کی طرف سے کوششوں کو بے حد سراہا گیا۔