لاہور سے آتے ہوئے منصورہ تو نہیں رک گئے تھے فضل الرحمن کے ساجد میر سے استفسار پر قہقہہ

اسلام آباد(ثناءنیوز)متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لیے سربراہی اجلاس میں اس وقت زور دار قہقہہ پڑا جب مولانا فضل الرحمن نے سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے تاخیر سے آنے پر استفسار کیا کہ لاہور سے آتے ہوئے کہیں وہ منصورہ تو نہیں رک گئے تھے۔ جمعرات کو متحدہ مجلس عمل میں شامل 5 جماعتوں کے قائدین کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا ۔ساجد میر اجلاس میں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے پہنچے۔ فضل الرحمن نے ازراہ تفنن استفسار کیا کہ لاہور سے آتے ہوئے منصورہ تو نہیں رک گئے تھے۔ ان ریمارکس پر اجلاس میں زوردا ر قہقہہ پڑا جبکہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے ۔ انہوں نے کئے گئے استفسار کی تصدیق یا تردید نہیں کی اور مسکراتے ہوئے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔