فوجی قیادت جمہوریت کی حامی ہے، اصغر خان کیس میں فریق بننا چاہتا ہوں: رحمن ملک

فوجی قیادت جمہوریت کی حامی ہے، اصغر خان کیس میں فریق بننا چاہتا ہوں: رحمن ملک

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ فوجی قیادت جمہوریت کی حامی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور آئندہ بھی کرے گی۔ تمام میڈیا مالکان کو سکیورٹی خدشات کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ دوہری شہریت کیس میں پیش ہونے کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا وہ اصغر خان کیس میں فریق بننا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ شہباز شریف کی ماورائے عدالت قتل اور بدعنوانیوں کا نوٹس لے۔ اس موقع پر رحمان ملک نے صرف شہباز شریف پر ہی تنقید کے نشتر نہیں چلائے بلکہ وہ میاں نواز شریف پر بھی دل کی بھڑاس نکالتے رہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملالہ کے حق میں آواز اٹھانے پر میڈیا کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔