جماعت اسلامی نے نگران وزیراعظم کیلئے جسٹس (ر) ناصر اسلم اور جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کے نام تجویز کر دئیے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے جماعت اسلامی پاکستان نے نگران وزیراعظم کیلئے سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد اور جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کے نام تجویز کئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان کو آگاہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے 7 نام تجویز کئے گئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر دیگر جماعتوں کی طرف سے نگران وزیراعظم کیلئے ناموں کا انتظار کر رہے ہیں۔