پاکستان میں اسلام کے علاوہ کسی سیکولریا لبرل نظام کی گنجائش نہیں ہے،شمس الرحمن
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ختم نبوت ﷺقوانین میں ترمیم کی سازش کرنے والے عناصربالخصوص وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کووزارت سے معزول کرنے میں ہٹ دھرمی سے محسوس ہوتا ہے کہ شاید ساری حکومت اس معاملے میں شریک ہے اورمنظم اندازمیں 20کروڑ پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ۔کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ عالمی استعمارکو خوش کرنے کے لئے ن لیگ کی حکومت ،نظریہ پاکستان اور اسلام کے تمام اصولوں کو پامال کررہی ہے یہ ملک اسلام کے نام پر ایک نظرئیے کے تحت وجو د میں آیا اور یہا ں اسلام کے علاوہ کسی سیکولریا لبرل نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان کے محب وطن اور اسلام پسند عوام کرپٹ ،بددیانت اور اسلام دشمنوں سے نجات کیلئے جماعت اسلامی اور نظریہ پاکستان کی حامی قوتوں کوووٹ دیں تاکہ نظریاتی ریاست میں حقیقی نظام مصطفے ﷺکا قیام ہوسکے ۔