پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں آج شروع ہونگی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشقیں آج سے شروع ہو رہی ہیں۔ یہ مشقیں دیکھنے کیلئے امریکی کے سیکرٹری برائے نیوی رے مابوس بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ اور جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے ڈی جی کے ساتھ  الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات کے دوران بحیرہ عرب، خلیج فارس اور بحیرہ احمر میں جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں گفتگو کا موضوع تھیں۔ افغانستان میں قیام امن کے حوالے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، امریکی بحریہ کی سیکرٹری نے افغانستان اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا، ملاقات میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی شریک تھے۔