وزیراعظم آفس اور ہائوس میں گریڈ ایک تا 22 کے 695 افسر ،ملازمین تعینات

اسلام آباد (آئی ا ین پی)  وزیراعظم  آفس اور وزیراعظم ہائوس میں اس وقت  گریڈ ایک تا 22 کے 695 افسران اور ملازمین تعینات ہیں ان میں صوبہ پنجاب کے 489‘ خیبر پی کے، کے 114‘ آزاد کشمیر کے 46‘ سندھ کے 21‘ بلوچستان کے 19 جبکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے 6 ملازمین شامل ہیں‘ وزیراعظم آفس  اور ہائوس میں تعینات گریڈ 18 سے 22کے 49 بیوروکریٹس میں 34 کا تعلق پنجاب‘ خیبر پی کے سے 9‘  سندھ سے 2‘ بلوچستان سے 2‘ آزاد کشمیر 2 جبکہ فاٹا سے تعلق رکھنے والا گریڈ 18  یا اوپر کا کوئی  افسر تعینات نہیں۔