نوازشریف کی قومی دن پر عمان، مراکش اور مناکو حکومت اور عوام کو مبارک باد

 نوازشریف کی قومی دن پر عمان، مراکش اور مناکو حکومت اور عوام کو مبارک باد

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے قومی دن پر سلطنت عمان، مراکش اور مناکو کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے  پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات باعث مسرت ہیں ٗ امید ہے مستقبل میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے سلطنت عمان کے 43 ویں قومی دن کے موقع پر سلطان عمان، وزیراعظم اور عوام کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے مراکش کے قومی دن کے موقع پر مراکش کی حکومت کے سربراہ عبدالالہ بنکیران کو مبارکباد دی ہے۔  وزیراعظم نے حکومت، عوام اور اپنی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا  مراکش نے اپنی آزادی کے بعد سے تمام شعبوں میں قابل قدر ترقی کی ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ مزید برآں وزیراعظم نے مناکو کے قومی دن کے موقع پر مناکو کے پرنس البرٹ دوئم کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا پاکستان اور مyاکو کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفید تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔