فارما انڈسٹری کا ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ، حکام خاموش

فارما انڈسٹری کا ادویات کی قیمتوں  میں غیر قانونی اضافہ، حکام خاموش

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کی فارما انڈسٹری نے حکومت کی اجازت کے بغیر از خود ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں 18 فیصداضافہ کر دیا ہے جس پر ارباب اختیار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ادویہ کی قیمتوں کی تعین کا طریقہ کار عوام کے بجائے فارما انڈسٹری کے مفادات پورے کرتا ہے جس کی مدد سے ادویہ ساز ادارے جلد از جلد قیمتوں میںتقریباً ایک سوفیصد اضافہ کروالیں گے۔ اس بات کا انکشاف ہیلتھ واچ کے صدر میاں آفتاب نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ میاں آفتاب نے کہا کہ حکومت صورتحال کا فوری نوٹس لے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں سرمایہ داروں کے مفادات کیلئے عوام سے علاج کا حق چھیننا ظلم ہے کیونکہ موجودہ اضافہ سے عوام پر تقریباً ایک سو ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔