صدر ممنون حسین کی لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری‘ پھولوں کی چادر چڑھائی

صدر ممنون حسین کی لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری‘ پھولوں کی چادر چڑھائی

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے پیر کو یہاں حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سابق وفاقی وزیر لیاقت علی جتوئی بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے فاتحہ خوانی کی۔ صدر مملکت کو بتایا گیا کہ زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مزار کے جمالیاتی پہلوئوں کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔