پاکستان‘ بھارت مذاکرات کا ایک دور اگست کے آخر میں ہو گا

اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور بھارت کے درمیان خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر مذاکرات کا ایک راؤنڈ اگست کے اواخر میں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کے موجودہ سیکرٹری خارجہ شیومینن شنکر ایک ماہ کے اندر ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ ان کی جگہ خاتون افسر سیکرٹری خارجہ بنیں گی۔ بات چیت کے یہ راؤنڈ بھارتی سیکرٹری خارجہ کی طرف سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ہی ممکن ہو گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ستمبر کے وسط میں شروع ہو گا۔ جہاں پاکستان اور بھارت کے وزراء خارجہ کے درمیان ملاقات طے ہے۔ خارجہ سیکرٹریوں کی سطح کی بات چیت اس سے قبل ہو گی۔ اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بات چیت اگست کے اواخر میں ہو گی۔ جس کے لئے تاریخ اور مقام سفارتی چینل سے طے کر لیا جائے گا۔
مذاکرات دورہ