آئی ایم ایف نے پاکستان کی مزید 4ارب ڈالر قرض کی درخواست منظور کرلی: ذرائع

اسلام آباد (ثناء نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے لئے مزید4 ارب ڈالر قرضے کی درخواست قبول کر لی۔ 2 ارب ڈالر رواں سال اور باقی رقم آئندہ سال پاکستان کو ملے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے کوٹے سے 200 فیصد زائد قرضے کی درخواست قبول کی‘ قرضے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ 7 اگست کو دے گا۔ اس کے علاوہ سٹینڈ بائی قرضے کے تحت 84 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کا اجراء بھی کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف