پی پی اور ن لیگ کا مک مکا کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جن قراردادوں کو عوام کی تائید حاصل نہیں ہوتی ان کی کوئی حیثیت نہیں یہ بات مرکزی ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے پارلیمان کی قرارداد پر تحریک انصاف کی جانب سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے مابین مک مکا کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں دونوں جماعتوں نے پارلیمان کی حیثیت داغدار کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی عوامی حمایت کا زعم ہے تو پیپلز پارٹی اور نون لیگ انتخاب کروا کے دیکھ لیںموجودہ پارلیمنٹ کو کسی طور نمائندہ ایوان قرار نہیں دیا جا سکتا اس ایوان کی منظور کردہ قرارداد سیاسی تماشے سے زیادہ کچھ نہیں۔