ڈاکوئوں نے غوثیہ چوک میں مدینہ فارمیسی اینڈ جنرل سٹور سے لاکھوں کی نقدی لوٹ لی
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہوٹل ملازم شدید زخمی ہوگیا تھانہ سول لائن کے علاقے ٹاہلی موہری غوثیہ چوک میں تین مسلح ڈاکو مدینہ فارمیسی اینڈ جنرل سٹور میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر عملے کو یرغمال بنا لیا ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی ڈاکوئوں نے سٹور کے اندر فائرنگ بھی کردی جس پر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے125 موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہوٹل کا ملازم وحید محمد شدید زخمی ہوگیا جبکہ بازو میں گولی لگنے پر نوجوان زاروقطار روتا رہا ڈکیتی اور نوجوان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے خلاف تاجروں نے دکانیں بند کرکے شدید احتجاج کیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر پولیس کے خلاف سخت نعرہ بازی کی پولیس چوکی طارق آباد کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی تھانہ روات کو قیصر محمود نے بتایا کہ مجھے سات افراد نے گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا اور مجھ سے دو کروڑ روپے چھین کر لے گئے تھانہ صدر بیرونی کو محمد خان نے بتایا کہ قائد اعظم کالونی میں میری دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ32 ہزار روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد سجاد نے بتایا کہ چاندنی چوک میں میرا کیری ڈبہ نمبرDF - 193 چوری ہوگیا تھانہ کینٹ کو فیضان زمان نے بتایا کہ کشمیر روڈ سے میری کرولا کار نمبرIDM - 2889 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو منزہ ملک نے بتایا کہ جوڈیشل کالونی میں میرے گھر کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا پڑتال کے بعد تفصیل دی جائے گی تھانہ سول لائن کو رضوان اللہ نے بتایا کہ ٹاہلی موہری میں میری شیراڈ کار نمبرIDF - 2415 چوری ہوگئی تھانہ ویسٹریج کو احسان الحق باجوہ نے بتایا کہ وحید وغیرہ مجھ سے دو کروڑ روپے کی مشینری امانتاً لے گئے لیکن اب واپس نہیں دے رہے تھانہ نیو ٹائون کے علاقے ایف بلاک میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دو لیڈی ٹیچرز کو لٹنے کی کوشش کی شور پر شہریوں نے ایک ڈاکو پکڑ لیا دوسرا فرار ہوگیاتھانہ کینٹ کو سیف الرحمٰن نے بتایا کہ سٹی سینٹر کے سامنے سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 3001 چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو بابو عرفان نے بتایا کہ میرے گھر سے سامان چوری ہوگیا تھانہ ویسٹریج کو آفتاب رشید نے بتایا کہ میاں اقبال روڈ پر میرے گھر میں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے ایک باہر کھڑا ہوگیا ڈاکو میرے گھرسے نقدی ، طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو جمیل نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین فور میں میرے گھر تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سہالہ کو محمد خالد نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیزii میں میرے گھر سے قیمتی سامان چوری ہوگیاتھانہ لوہی بھیر کو سجاد منیر نے بتایا کہ میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات اور رجسٹریشن بک چوری ہوگئیں تھانہ سہالہ کو مسماۃ انجم اسد نے بتایا کہ ہمک میں میرا سیمنٹ چوری ہوگیا تھانہ آبپارہ کو عمران احمد نے بتایا کہ شکرپڑیاں میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے نقدی ، موبائل فون اور ریلوے کے ٹکٹ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ لوہی بھیر کو ریاست علی نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کالونی میں سیلز مین نے میری رقم خورد برد کرلی تھانہ کھنہ کو محمد غفار نے بتایا کہ کوری ہائی وے پر چار ملزمان نے اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے مجھ سے رقم چھین لی تھانہ سبزی منڈی کو ضیغم رضا نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں مدعی کے گھر سے دو لیپ ٹاپ اور دو موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ آبپارہ کو محمد عقیل نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ون فور میں میرے گھر سے موٹر سائیکل نمبرAGP - 801 چوری ہوگیا ۔