چیف جسٹس آف پاکستان ناصرالملک تیزی سے صحت یاب ہونے لگے ‘23 فروری کو پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان ناصرالملک تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں وہ 23 فروری کو پرنسپل سیٹ پر مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے، گذشتہ روز اے ایف آئی سی راولپنڈی سے انکا تفصیلی معائنہ کرایا گیا تھا، مختلف ٹیسٹ بھی ہوئے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو ٹیسٹ صحیح قرار دیتے ہوئے ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور وہ ان دنوں گھر پر آرام کر رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے اگلے ہفتے کی جو مقدمات کے حوالے سے ججز کی روسٹر جاری کیا گیا ہے، ان میں چیف جسٹس بنچ بھی قائم کیا گیا ہے، جس میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم بھی چیف جسٹس کے ہمراہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔