نیب بددعائیں نہ لے، ملزموں کیخلاف کارروائی میں دوہرا معیار ختم کرے: جسٹس ثاقب

نیب بددعائیں نہ لے، ملزموں کیخلاف کارروائی میں دوہرا معیار ختم کرے: جسٹس ثاقب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جسٹس ثاقب نثار نے نیب افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ملزموں کے خلاف کارروائی میں امیر غریب، عام اور خاص کی تفریق کا دوہرا معیار ختم کرتے ہوئے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرے، لوگوں کی بددعائیں نہ لے، یہ لوگوں کی آزادی کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ میں ریلوے کے لئے لوہے کے سکریپ کی خریداری میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ملزموں کی ضمانت اور ریلوے کے ملوث افسروں کے خلاف کارروائی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے سپریم کورٹ سے مقدمات خارج کردیئے ہیں۔