قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کے معاہدہ کو مارچ تک حتمی شکل دے دی جائیگی: شاہد خاقان

قطر سے ایل این جی درآمد کرنے  کے معاہدہ کو مارچ تک حتمی شکل  دے دی جائیگی: شاہد خاقان

اسلام آباد (اے ایف پی) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔ وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے مذاکرات کی تفصیلات بتانے سے احتراز کیا۔ انہوں نے کہاکہ معاہدے کو مارچ تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ سالانہ 1.5 ارب ڈالر مالیت کی ایل این جی قطر سے درآمد کی جاسکتی ہے۔ توانائی کی مشاورتی فرم کے سینئر منیجر نکولس برائون نے اخبار کو بتایا کہ قطری ایل این جی کی قیمت تیل کی قیمت کا 15 فیصد ہوسکتی ہے۔