سابق وزیراعظم پرویز اشرف کے داماد کے ملازم کی زبان کاٹ دی ، تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے داماد راجا محمد عظیم نے اپنے ملازم کی زبان کاٹنے کا پراسرار انداز میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرایا ہے جو پولیس کیلئے معمہ بن گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایف ایٹ فور میں مقیم راجا محمد عظیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا ملازم شاکر باہرگیا۔ اسے ٹیلی فون پر کال کی تو اس کا فون کسی اور نے سنا اور بتایاکہ کسی نامعلوم ملزم نے شاکر کی زبان کاٹ دی ہے۔ایڈیشنل ایس ایچ اوارشاد نے اعلیٰ پولیس حکام کی مبینہ سفارش پرفوری مقدمہ درج کرلیا۔