راولپنڈی: بارود برآمدگی کیس، 5 مجرموں کو 98 سال قید، جائیداد ضبطگی کا حکم

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بارود برآمدگی کیس میں 5 مجرموں کو 98 سال قید ا ور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجرموں کیخلاف اسلحہ، بارود، ڈیٹونیٹر برآمد ہونے پر 7 مختلف مقدمات بنائے گئے تھے۔ ملزموں کے خلاف تھانہ سہال میں 2010ء میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے 7 مختلف مقدمات میں 14، 14 سال قید سنائی۔