خورشید ربانی کے ماموں انتقال کر گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معروف شاعر اور نوائے وقت کے سینئر سب ایڈیٹر خورشید ربانی کے ماموں‘ ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک گومل یونیورسٹی محمد بلال کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی جائے گی۔